حکومت نے راشن کارڈ کے حامل افراد کو لاک ڈاؤن کے دوران راشن فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن اس کے لیے غریب عوام کو طویل انتظار کرنا پڑرہا ہے اس دوران کئی افراد قرض لے کر اپنی ضروریات پوری کررہے ہیں۔
تکینی خامیاں بنی راشن تقسیم میں تاخیر کا سبب بالآخر محکمہ ِسوِل سپلائی کی جانب سے دو اپریل سے راشن کی تقسیم کا اعلان کیا گیا تھا اس کے باوجود شہر کی کئی راشن دکانیں تین روز گزر جانے کے باوجود بند ہیں اور دوکانوں کے باہر بند کے بورڈ نصب کیے گئے ہیں۔
بند کا جواز بتاتے ہوئے راشن ڈیلرز نے بتایا کہ انہیں اب تک محکمہ کی جانب سے راشن مہیا نہیں کیا گیا ہے۔
شہر میں جو راشن دکانیں کھلی ہیں اور ان کے پاس راشن کا اسٹاک تو موجود ہے لیکن بائیو میٹرک مشینوں میں تکنیکیی خرابی کے باعث راشن کی تقسیم میں رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔
عوام کو گھنٹوں کے انتظار کے بعد خالی ہاتھ لوٹنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے عوام میں سخت ناراضگی پائی جارہی ہے، حالانکہ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت تمام دکانوں میں راشن کا اسٹاک پہنچائے اور بائیو میٹرک سسٹم میں درپیش مسائل کو حل کرے۔