تلنگانہ کے نجی اسکولز یونین کے ذمہ داران نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اسکولس کو بحال کرنے کی اجازت دے۔
کورونا کا اثر زندگی کے مختلف شعبہ جات پر پڑا۔ اس سے نجی تعلیمی ادارے بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے جس کے نتیجہ میں کئی نجی ٹیچرز شدید مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔
اب جبکہ لاک ڈاون کے اختتام کے بعد زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے اور تمام شعبہ جات اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ تاہم تعلیمی ادارے ہنوز بند ہیں۔