اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد کے کسان کا وزیراعظم مودی نے تذکرہ کیا - کسان

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے کسان پدم شری ایوارڈ یافتہ سی وینکٹ ریڈی کا تذکرہ وزیراعظم مودی نے اپنے پروگرام ’من کی بات‘میں کیا ہے جس کے ساتھ ہی قومی سطح پر وہ ایک مرتبہ پھر ابھرآئے ہیں۔

حیدرآباد کے اختراعی کسان کا وزیراعظم مودی نے تذکرہ کیا
حیدرآباد کے اختراعی کسان کا وزیراعظم مودی نے تذکرہ کیا

By

Published : Feb 28, 2021, 2:42 PM IST

وزیراعظم نے عوام سے خواہش کی ہے کہ وہ ریڈی جیسے لوگوں سے جذبہ حاصل کریں۔نیشنل سائنس ڈے اور بھارتی سائنسدانوں و بھارتی سائنس کی اہمیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ طلبہ اور نئی نسل کو چاہئے کہ بھارتی سائنس کے بارے میں پڑھیں۔

لیب ٹو لینڈ(لیب سے زمین)کے خیال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے اختراعی کسان وینکٹ ریڈی کا حوالہ دیا۔

انہوں نے کہاکہ ریڈی نے اپنے ڈاکٹر دوست سے وٹامن ڈی کی نامناسب کمی کے مسئلہ کے بارے میں سنا جس کے بعد انہوں نے یہ سوچنا شروع کردیا کہ وہ کیا کرسکتے ہیں۔تحقیق کے ذریعہ ان کی مساعی اور زراعت میں ان کی کوششوں نے اُس قسم کے گیہوں اور چاول کی پیداوار میں مدد دی جو قدرتی طورپر وٹامن ڈی سے مالا مال ہوتے ہیں۔

قبل ازیں اس ماہ کے اوائل میں ریڈی نے ورلڈانٹیلکچول پراپرٹی آرگنائزیشن سے پیٹنٹ بھی اس مقصد کے لئے حاصل کیا۔مودی نے کہا کہ یہ حکومت ہند کے لئے فخر کی بات ہے کہ ریڈی کو گزشتہ سال پدم شری دیاگیا۔

مودی جنہوں نے دیگر اختراعی انداز کے کسانوں بشمول لداخ کے ےُرگین پھنشتک، یوپی کے بارہ بنکی کے رہنے والے ہرش کمارچندر،مدورائی کے کسان مروگوسین کے بارے میں اظہار خیال کیا کہاکہ بھارتی عوام کو ریڈی اور ایسے لوگوں سے جذبہ حاصل کرنا چاہئے جو لیب سے لینڈ تک میں یقین رکھتے ہیں تاکہ ترقی کے نئے راستے کھل سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details