اس موقع پر جی ایچ ایم سی کمشنر دانا کشور نے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حلقوں میں رائے شماری کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔
حیدرآباد میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں مکمل - held in hyderabad regarding
تلنگانہ کے جڑواں شہروں حیدرآباد اور سکندرآباد لوک سبھا حلقوں میں رائے شماری کے انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں اسی معاملے میں جی ایچ ایم سی کمشنر نے پریس کانفرنس سے بات کی۔
حیدرآباد میں ووٹوں کی گنتی کی تیاریاں مکمل
صبح آٹھ بجے سے رائے شماری کا آغاز ہوگا تاہم انہوں نے بتایا کہ رائے شماری کے حال میں سیل فون پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے اگر کوئی سیل فون اندر لے جانے کا مرتکب پایا جاتا ہے ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہر ایک راونڈ مکمل کرنے پر الیکشن کمیشن آف انڈیا کے سافٹ ویئر پر نتائج اپلوڈ کردیے جائیں گے اور حتمی نتائج کا بھی اسی کے ذریعے اعلان کیا جائے گا۔