اردو

urdu

Combined Graduation Parade مرمو نے حیدرآباد میں ایرفورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کامعائنہ کیا

صدر دروپدی مرمو نے ہفتہ کی صبح ایئر فورس اکیڈمی ڈنڈیگل میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا جائزہ لیا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے دورہ تلنگانہ کا آج دوسرا دن تھا۔ اے ایف اے کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صدر جائزہ افسر تھی۔ Murmu reviews Combined Graduation Parade

By

Published : Jun 17, 2023, 11:21 AM IST

Published : Jun 17, 2023, 11:21 AM IST

مرمو نے حیدرآباد میں ایرفورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کامعائنہ کیا
مرمو نے حیدرآباد میں ایرفورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کامعائنہ کیا

حیدرآباد: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے شہر حیدرآباد کی ڈنڈیگل کی ایرفورس اکیڈیمی میں کمبائنڈ گریجویشن پریڈ کا معائنہ کیا۔ صدر جمہوریہ دو روزہ دورہ حیدرآباد پر جمعہ کی شام شہر پہنچیں۔ 211ویں کورس کی کمبائنڈ گریجویشن پریڈ، مکمل فوجی شان کے ساتھ منعقد کی گئی۔ اس کے ذریعہ بھارتی فضائیہ کے مختلف برانچس کے فلائٹ کیڈیٹس کی مطلوبہ اور چیلنجس سے بھری تربیت کی تکمیل ہوگئی۔ صدر جمہوریہ اس تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ اس پریڈ کے بعد پی سی7زیر تربیت طیارہ کا ایروبیٹکس ڈسپلے کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایس یو 30 اور سارنگ ہیلی کاپٹر کا ایروبیٹک ڈسپلے بھی کیا گیا۔ تقریبا 119 کیڈیٹس نے اس تربیت کی تکمیل کی ہے۔ ایرفورس اکیڈیمی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صدر جمہوریہ نے تربیت کی تکمیل کرنے والوں کی پریڈ کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Murmu in Hyderabad حیدرآباد میں ایئر فورس اکیڈمی کی 211ویں کورس پریڈ میں صدر جمہوریہ مرمو کی شرکت

اس موقع پر بھارتی فضائیہ کے 8 عہدیداروں، انڈین کوسٹ گارڈ کے ساتھ ساتھ ویتنام کے تربیت کی تکمیل کرنے والے عہدیداروں کو ونگس دیئے گئے۔ اس موقع پر گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن، ایراسٹاف ایر مارشل وی آر چودھری اور دوسرے موجود تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں صدر نے کہا کہ مسلح افواج کو دفاعی تیاریوں کے مربوط تناظر کو ذہن میں رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہو رہی ہے کہ ہماری فضائیہ مستقبل کے لیے تیار رہنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے خاص طور پر سیکیورٹی کے مجموعی منظر نامے کو مدنظر رکھتے ہوئے جس میں ایک اعلیٰ ٹیکنالوجی کی جنگ لڑنے کے چیلنجز بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details