اردو

urdu

ETV Bharat / state

Murmu in Hyderabad صدر جمہوریہ مرمو حیدرآباد پہنچیں، گورنر نے استقبال کیا - حیدرآباد کی کئی سڑکوں پر ٹریفک پابندیاں

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو تلنگانہ کے حیدرآباد پہنچ گئی ہیں۔ صدر مرمو آج سے 30 دسمبر تک سکندرآباد کے بولارم میں واقع راشٹرپتی نیلائم میں قیام کریں گی۔ Droupadi Murmu in Hyderabad

صدر جمہوریہ مرمو حیدرآباد پہنچی، گورنر نے استقبال کیا
صدر جمہوریہ مرمو حیدرآباد پہنچی، گورنر نے استقبال کیا

By

Published : Dec 26, 2022, 1:16 PM IST

حیدرآباد: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سرمائی تعطیلات گذارنے کے لیے حیدرآباد پہنچیں۔ یہ ہر سال ایک روایتی پروگرام ہوتا ہے۔ صدر جمہوریہ کا قیام راشٹرپتی نیلائم میں ہوتا ہے۔ صدر جمہوریہ کا ایرپورٹ پر گورنر ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے استقبال کیا۔ بعد ازاں وہ ایک خصوصی طیارہ میں سری سیلم کے لیے روانہ ہوئیں۔ وہ آج سے اس مہینے کی 30 تاریخ تک سکندرآباد کے بولارم میں واقع راشٹرپتی نیلائم میں قیام کریں گی۔ Droupadi Murmu Telangana Visit

ان کی آمد کے پیش نظر عہدیداروں نے راشٹرپتی نیلائم میں تمام انتظامات کئے ہیں۔ راشٹرپتی نیلائم اور باغات کو خوبصورت بنایا گیا۔ اندرونی سڑکوں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔صدرجمہوریہ مرکزی حکومت کے محکمہ سیاحت اور ثقافت کے پراجکٹس کا آغاز کریں گی۔ سردارولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی کا وہ دورہ کریں گی اور زیر تربیت آئی پی ایس عہدیداروں سے ملاقات کریں گی۔ مدھانی میں بھی بعض پراجکٹس کا وہ آغاز کریں گی۔

صدر دروپدی مرمو کے دورہ کے پیش نظر حیدرآباد ٹریفک پولیس نے پیر اور منگل کو بولارم اور سوماجی گوڈا کے درمیان ٹریفک کے لئے کچھ پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ دروپدی مرمو اپنے جنوبی ہند سفر کے ایک حصے کے طور پر پانچ روزہ دورے پر 26 دسمبر کو یہاں پہنچیں گی۔ ریاست کے چیف سکریٹری سومیش کمار نے بتایا کہ اپنے پانچ روزہ قیام کے دوران صدر دروپدی مرمو رامپا اور بھدراچلم مندروں کا دورہ کریں گی اور شہر میں مقامی طور پر منعقد ہونے والے پروگراموں میں بھی حصہ لیں گی۔ Traffic restrictions on several roads in Hyderabad

یہ بھی پڑھیں: Droupadi Murmu Visit Hyderabad مرمو کے دورہ کے پیش نظر حیدرآباد کے کئی راستوں پر ٹریفک پابندیاں

سومیش کمار نے یہاں راشٹرپتی نیلائم میں مختلف محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ دروپدی مرمو کے جنوبی ہند کے قیام کے انتظامات کے سلسلے میں میٹنگ کی۔ حیدرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند نے ایک بیان میں کہا کہ حکیم پیٹ- ترمولگیری- فیکٹری- سکندرآباد کلب- ٹیولی- پلازہ- بیگم پیٹ- راج بھون روڈ- سوماجی گوڈا روٹس پر پیر کو دوپہر 3 بجے سے رات 10 بجے تک ٹریفک کی بھیڑ توقع ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details