اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاون کے فوری بعد ایس ایس سی امتحانات کا انعقاد

مرکزی وزارت فروغ انسانی وسائل نے کہا ہے کہ وہ لاک ڈاون کی وجہ سے زیرالتوا 10 ویں اور 12 ویں جماعت کے بورڈ امتحان منعقد کرنے کےلیے پوری طرح تیار ہے ۔

Prepared to conduct pending class 10, 12 board exams at first possibility
لاک ڈاون کے فوری بعد ایس ایس سی امتحانات کا انعقاد

By

Published : Apr 29, 2020, 4:17 PM IST

وزارت نے ریاستوں کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ جو امتحانات منعقد ہوچکے ہیں ان پیپرس کی جانچ کا کام شروع کیا جاسکتا ہے۔

وزارت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ امتحانات منعقد ہونے سے کم از کم دس یوم قبل طلبا کو مطلع کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل رمیش پوکھریال نے بھی مختلف ریاستوں کے وزرائے تعلیم کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ امتحانات اور نتائج کے سلسلہ میں تفصیلی غور و خوص کیا۔

رمیش پوکھریال نے بتایا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے تمام پہلی تا آٹھویں جماعت کے طلبا کو پرموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ نویں اور 11 ویں جماعت کے طلبا کو کچھ تجزیہ کی بنیاد پر مرموٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات جیسے ہی لاک ڈاون خت ہوجائےگا بہت جلد منعقد کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ تلنگانہ میں انٹر امتحانات کا انعقاد عمل میں آچکا ہے اور دسویں جماعت کے مابقی امتحانات کا لاک ڈاون کے فوری بعد انعقاد عمل میں آئے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details