اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ: گرام پنچایت انتخابات کی تیاریاں جاری

ڈپٹی کمشنر گلبرگہ واسوریڈی وجیا جیوتسنا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ ضلع میں گرام پنچایت 2 مرحلوں میں کروائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 22 دسمبر کو 6 تعلقہ جات اور 27 دسمبر کو دوسرے مرحلہ میں 5 تعلقہ جات میں گرام پنچایت انتخابات کروائے جائیں گے۔

گلبرگہ: گرام پنچایت انتخابات کی تیاریاں
گلبرگہ: گرام پنچایت انتخابات کی تیاریاں

By

Published : Dec 8, 2020, 9:47 AM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ ضلع میں جملہ 261 گرام پنچایتیں ہیں۔ 261 گرام پنچایتوں کے انتخابات کروائے جائیں گے۔ 19 گرام پنچایتوں کے انتخابات سے متعلق عدالت میں کیس چل رہا ہے۔ بتایا گیا کہ ان گرام پنچایتوں کی میعاد مکمل نہ ہونے کی وجہ سے یہاں الیکشن نہیں ہوگا۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر گلبرگہ واسوریڈی وجیا جیوتسنا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگہ ضلع میں گرام پنچایت 2 مرحلوں میں کروائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 22 دسمبر کو 6 تعلقہ جات اور 27 دسمبر کو دوسرے مرحلہ میں 5 تعلقہ جات میں گرام پنچایت انتخابات کروائے جائیں گے۔

1499 بیسک اور 342 کسلری پولنگ بوتھز کے بشمول جملہ 1841 پولنگ بوتھز قائم کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ 242 گرام پنچایتوں کے جملہ 1427 وارڈز کےانتخابات کروائے جائیں گے۔ جملہ 13 لاکھ 26 ہزار 400 ووٹرز رائے دہی میں حصہ لیں گے۔ ان میں 6،76421 مرد، 649872 خاتون اور 107 دیگر ووٹرز شامل ہیں۔

گلبرگہ ضلع بھر کے گرام پنچایتوں کے انتخابات کو صاف و شفاف اور پرامن بنانے کے لئے موثر انتظامات کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کرناٹک: سماجی تنظیموں نے کی کسانوں کی حمایت

ABOUT THE AUTHOR

...view details