اردو

urdu

ETV Bharat / state

میدک کی قطب شاہی مسجد، آباد - تلنگانہ کی خبریں

تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین محمد سلیم نے کہا کہ 'ایسی مساجد کی نشاندھی کریں جو غیر آباد ہیں، وقف بورڈ انہیں آباد کرنے کے اقدامات کرے گا۔'

میدک کی قطب شاہی مسجد، آباد
میدک کی قطب شاہی مسجد، آباد

By

Published : Oct 7, 2020, 12:55 PM IST

تلنگانہ کے ضلع میدک میں قطب شاہی مسجد کو آباد کیا گیا ہے۔ کئی برسوں سے غیر آباد قطب شاہی مسجد میں نماز ظہر ادا کی گئی۔

ریاست تلنگانہ کے ضلع میدک میں منگل کے روز 400 سالہ قدیم قطب شاہی دور کی ایک قدیم مسجد کو وقف بورڈ نے آباد کیا۔ وقف بورڈ چئیرمین محمد سلیم اور مقامی مسلمانوں نے مسجد میں نماز ادا کی۔

میدک کی قطب شاہی مسجد، آباد

اس موقع پر محمد سلیم نے مسجد کے امام و موذن کو وقف بورڈ سے تنخواہ دینے اور مسجد کے مرمتی کام ٹین شیڈ، باؤنڈری وال تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے مقامی مسلمانوں سے اپیل کی وہ مسجد کو آباد رکھیں اور نمازوں کا اہتمام کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مساجد کی نشاندھی کریں جو غیر آباد ہیں، وقف بورڈ انہیں آباد کرنے کے اقدامات کرے گا۔

واضح رہے کہ اسلام کی پوری تاریخ مسجدوں سے وابستہ ہے۔ تمام انبیائے کرام نے اللہ کی عبادت کے لئے مساجد کی تعمیر کا اہتمام کیا، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب ہجرت کرکے مدینہ تشریف لے گئے تو سب سے پہلے مسجد قبا پھر مسجد نبوی تعمیر کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:اورنگ آباد: تمام مذہبی مقامات کے بجلی بل کو معاف کرنے کا مطالبہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details