اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد میں ’ارطغرل غازی‘ مندی ہوٹل کی مقبولیت - Ertugrul Ghazi' Mandi Hotel in Hyderabad

دنیا بھر میں ترک ڈرامه سیریل ارطغرل غازی کا ڈنکا بج رہا ہے جبکہ بھارت میں بھی اس سیریل کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔

Popularity of 'Ertugrul Ghazi' Mandi Hotel in Hyderabad
حیدرآباد میں ’ارطغرل غازی‘ مندی ہوٹل کی مقبولیت

By

Published : Jan 3, 2021, 8:17 PM IST

حیدرآباد میں بھی ارطغرل غازی کی مقبولیت سر چڑھ کر بول رہی ہے۔ حیدرآباد میں ایک مندی ہوٹل کا نام ارطغرل غازی رکھا گیا ہے اور ہوٹل مالک مسعود احمد مانصاحب ٹینک علاقہ میں ’ارطغرل غازی‘ کے نام سے مندی ہوٹل کھولی ہے۔

حیدرآباد میں ’ارطغرل غازی‘ مندی ہوٹل کی مقبولیت

ارطغرل غازی کے مداخ اس ہوٹل کو کافی پسند کر رہے ہیں، ہوٹل کی دیواروں پر سیریل میں مختلف کردار ادا کرنے والوں کے پوسٹرز لگائے گئے ہیں جن میں ارطغرل غازی، حلیمہ سلطان، ابن عربی، استاد اعظم وغیرہ شامل ہیں۔

حیدرآباد میں ’ارطغرل غازی‘ مندی ہوٹل کی مقبولیت

مسعود احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’مندی‘ عربی ڈش ہے جسے عرب تہذیب کے مطابق بڑے تھالے میں پیش کیا جاتا ہے اور ہوٹل میں عرب تہذیب کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل کے نام کی وجہ کافی گاہک متاثر ہو رہے ہیں۔ گاہک بھی ہوٹل کے ماحول سے کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

حیدرآباد میں ’ارطغرل غازی‘ مندی ہوٹل کی مقبولیت

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details