حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے علاقہ بنجاراہلز میں پولیس نے دو کروڑ روپے کی غیر محسوب رقم کا پتہ چلاکر اس کو ضبط کر لیا۔ یہ رقم منگل کی شب چار افراد کے پاس سے ضبط کی گئی۔ Hyderabad Police seized Two crore
ایک اطلاع پر ٹاسک فورس ویسٹ زون کی ٹیم نے بنجاراہلز پولیس کے ساتھ مل کر ایک کار کو روڈ نمبر 12 بنجاراہلز پر روکا۔ پولیس نے جب اس کار کی تلاشی لی تو اسے رقم کا پتہ چلا۔ کار میں سوار افراد اس رقم کے سلسلہ میں مناسب دستاویزات دکھانے میں ناکام رہے جس کے بعد پولیس نے اس رقم کو ضبط کر لیا۔