تلنگانہ کے سائبرآبادپولیس کمشنریٹ کے کوکٹ پلی پولیس اسٹیشن حدود میں رات دیرگئے گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔
جرائم کی روک تھام کے لئے گاڑی سواروں کی انگلیوں کے نشانات لئے گئے۔حیدرآباد اور سائبرآبادپولیس کمشنریٹس کے حدود کے مختلف پولیس اسٹیشنوں کے حدودمیں گزشتہ تقریبا ایک ہفتے سے مختلف پولیس اسٹیشنوں کی جانب سے رات کے اوقات میں گاڑیوں کی تلاشی مہم چلائی جارہی ہے۔