اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ میں آج پولیس اہلکاروں کی کورونا ٹیکہ کاری

کورونا کے خلاف جنگ میں پیش پیش رہنے والے طبی ملازمین و کارکنان کو سب سے پہلے یہ ٹیکے دیئے گئے تھے۔

تلنگانہ میں آج پولیس ملازمین کو کورونا ٹیکہ دیا جائے گا
Police personnel in Telangana will be vaccinated today

By

Published : Feb 6, 2021, 3:07 PM IST

تلنگانہ میں آج سےمحکمہ پولیس کے ملازمین کو کورونا کے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے سب سے پہلے ٹیکہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اس ٹیکہ کے تعلق سے افواہوں پر توجہ نہ دیں۔

پولیس کمشنرٹیکہ لینے کے بعد تقریباً نصف گھنٹہ تک طبی نگرانی میں رہے۔

واضح رہے کہ رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے حدود میں ٹیکہ کاری کے 49 مراکز موجود ہیں۔

ریاست میں یہ دوسرے مرحلہ کیکوروناٹیکہ کاری مہم ہے۔ آج تقریبا 80 ہزار پولیس اہلکاروں کو ٹیکہ دینے کا منصوبہ رکھا گیا ہے۔

4 فروری تک ریاست میں 1,88,279 طبی کارکنان کو یہ ٹیکے دیئے گئے۔ حکومت جلد ہی ریاست میں کووڈ سے پاک اسپتالوں کا اعلان کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details