حیدرآباد کے ٹپہ چبوترہ پولیس اسٹیشن کے نو اہلکار کووڈ-19 میں مبتلا ہوئے ہیں۔ اس وبا سے متاثر ہونے والوں میں اسٹیشن ہوز آفیسر بھی شامل ہے۔بتایاجاتا ہے کہ ان تمام کو علاج کے لئے الگ تھلگ کردیاگیا۔
تلنگانہ میں کورونا کی وبا خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے،اس وائرس میں کئی ڈاکٹرز،طبی عملہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ کئی سیاسی رہنما بھی مبتلا ہیں۔