ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں واقع سعید آباد علاقے کے رہنے والے کنڈولا کرن کمار نامی شخص نے خودکشی کرنے کے لئے علاقے میں واقع ایک تالاب میں چھلانگ لگادی۔
سرور نگر پولیس آؤٹ پوسٹ میں ڈیوٹی انجام دینے والے ہوم گارڈ ایشوریا نے تالاب میں چھلانگ لگاکر اس شخص کی جان بچائی۔
پولیس ہوم گارڈ نے شخص کی جان بچائی بتایا جارہا ہے کہ ایشوریا نے اس سے قبل بھی کئی ایسے کام انجام دیے ہیں اور اس کام کے لیے ان کی تعریفیں بھی کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد: جان خطرے میں ڈال کر ڈوبتے شخص کو بچایا
وہیں رچہ کنڈہ پولیس کمشنر مہیش مرلی دھر بھاگوت نے ہوم گارڈ ایشور کی تعریف کی اور پانچ ہزار روپے انعام میں دیے۔