ریاست تلنگانہ میں اس ماہ کی 6 تاریخ سے پولیس، میونسپلٹی ، محصول اور پنچایت اہلکاروں کو کووڈ ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر سرینواسا راؤ نے کہا کہ یہ عمل 15 فروری تک جاری رہے گا۔
تلنگانہ: محکمہ پولیس، بلدیہ کے اہلکاروں کو کورونا ٹیکہ لگایا جائےگا - پولیس، میونسپلٹی ، محصول اور پنچایت اہلکار
کووڈ کا ٹیکہ رواں ماہ 6 سے 15 تک ریاست میں پولیس، میونسپلٹی، محصول اور پنچایت اہلکاروں کو لگایا جائے گا۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر، پبلک ہیلتھ ڈاکٹر جی سرینواسا راؤ نے کہا کہ مذکورہ محکموں کے 2 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔
تلنگانہ: محکمہ پولیس، بلدیہ کے اہلکاروں کو کورونا ٹیکہ لگایا جائےگا
کووڈ کا ٹیکہ رواں ماہ 6 سے 15 تک ریاست میں پولیس ، میونسپلٹی ، محصول اور پنچایت اہلکاروں کو لگایا جائے گا۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر ، پبلک ہیلتھ ڈاکٹر جی سرینواسا راؤ نے کہا کہ مذکورہ محکموں کے 2 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ ابھی تک تلنگانہ میں 1،68،589 سرکاری اور نجی طبی عملے کو کووڈ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ انہیں رواں ماہ کی 3 ، 4 اور 5 تاریخ کو دوبارہ ٹیکے لگائے جائیں گے۔