اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کی کونسلنگ - گھر جانے کی اجازت دے دی گئی

حیدرآباد کی کنچن باغ پولیس نے لاک ڈاون میں نرمی کے اوقات کے بعد گھروں سے غیر ضروری طورپر نکلنے والے افراد کو حافظ بابا نگر سے حراست میں لیا۔

لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں نوجوانوں کی پولیس نے کونسلنگ کی
لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں نوجوانوں کی پولیس نے کونسلنگ کی

By

Published : Jun 12, 2021, 2:50 PM IST

ایسے 30 نوجوانوں کو پولیس نے قریبی شادی خانہ لے جاکر ان کی کونسلنگ کی اور پھر ان کو گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

پولیس نے لاک ڈاون کے نفاذ کی ضرورت سے ان کو واقف کروایا اور لاک ڈاون کے اوقات میں گھروں سے غیر ضروری طورپر نہ نکلنے کی ہدایت دی۔

پولیس نے لاک ڈاون کے قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا بھی انتباہ دیا۔

ساتھ ہی رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ کے ایل بی نگر میں بھی ایسی ہی کارروائی کرتے ہوئے 60 نوجوانوں کو حراست میں لے لیاگیا۔

پولیس نے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھروں سے نکلنے پر سخت کارروائی کا انتباہ دیا۔

یواین آئی وخ

ABOUT THE AUTHOR

...view details