اردو

urdu

'پولیس کمشنر، جوئل ڈیوس غنڈے ہیں'

By

Published : Oct 27, 2020, 1:58 PM IST

نظام آباد کے رکن پارلیمان ڈی اروند نے کہا کہ سدی پیٹ کمشنر پولیس جوئل ڈیوس ایک غنڈے ہیں۔ انھوں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رکن پارلیمان بنڈی سنجے کے ساتھ زیادتی کی۔

'پولیس کمشنر، جوئل ڈیوس غنڈے ہیں'
'پولیس کمشنر، جوئل ڈیوس غنڈے ہیں'

تلنگانہ کے سدی پیٹ میں بی جے پی رہنما کے گھر میں پولیس کی چھاپہ مار کاروائی کے بعد ریاست میں ماحول گرم ہوگیا ہے۔ بی جے پی رہنماوں نے وزیراعلی کے سی آر اور پولیس کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے۔

اس ضمن میں نظام آباد کے رکن پارلیمان ڈی اروند نے کہا کہ کمشنر پولیس جوئل ڈیوس ایک غنڈے ہیں۔ انھوں نے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رکن پارلیمان بنڈی سنجے کے ساتھ زیادتی کی۔ اور انھیں دھکے دے کر گاڑی میں بٹھادیا۔

انھوں نے کہا کہ بنڈی سنجے رکن پارلیمان او بی جے پی کے ریاستی صدر ہیں،بنڈی سدی پیٹ کے لیے روانہ ہوئے جہاں پولیس نے انھیں روک دیا۔

انھوں نے کہا کہ جوئل ڈیوس وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کےغلام کی طرح کام کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دوباک کے ضمنی اسمبلی انتخاب میں شکست کے خوف سے وزیراعلی نے اپنی بدعنوانی کی رقم کو چوری چھپے انجن راو کے گھر پر رکھوا یا۔ اور بی جے پی امیدوار کو بدنام کرنے کے لیے یہ سازش رچی۔

دوباک ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے امیدوار ایم رگھونندن راو کے رشتہ دار کے گھر پر پولیس نے چھاپہ ماکر18.67 لاکھ روپئے کی رقم ضبط کی۔پولیس کےمطابق گھر کے سامنے موجود ہجوم نے کچھ رقم کو پولیس سے چھین لیا۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی امیدوار کے رشتے دار کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details