اردو

urdu

ETV Bharat / state

Mahmood Ali Vehicle Checking تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی کی کار کی تلاشی - حیدرآباد اردو نیوز

تلنگانہ کے وزیر داخلہ محمود علی ایک انتخابی مہم میں شرکت کے لیے جارہے تھے اسی دوران منوگوڑو کے علاقے ریتھی پلی انٹری پوائنٹ پر مقامی پولیس اہلکاروں کی جانب سے ریاستی وزیر داخلہ کی گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ Police checked at Car of Home minister Telangana

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Oct 24, 2022, 5:14 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کے منوگوڑو اسمبلی حلقہ میں تلنگانہ حکمراں پارٹی کے رہنما و ریاستی وزیر داخلہ محمود علی انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے جارہے تھے کہ منوگوڑو کے علاقے ریتھی پلی انٹری پوائنٹ پر مقامی پولیس اہلکاروں کی جانب سے ریاستی وزیر داخلہ محمود علی کی گاڑی کی تلاشی لی گئی۔

ریاستی وزیر داخلہ محمود علی کی کار کی تلاشی

منوگوڑہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے پیش نظر پولیس نے سخت چوکسی اختیار کر رکھی ہے۔ تمام سیاسی رہنما بشمول مرکزی اور ریاستی وزراء کی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ گذشتہ روز ہی پولیس نے چیکنگ کے دوران تقریبا 21 لاکھ سے زائد رقم ضبط کی ہے اس کے علاوہ پولیس نے دیگر علاقوں سے بھی کافی کثیر تعداد میں رقم ضبط کی ہے۔ Police checked at Car of Home minister Telangana

ریاستی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہوں نے مقامی پولیس کے ساتھ تعاؤن کیا۔ محمود علی منوگوڑہ پارٹی امیدوار کے لئے ضمنی انتخابات کی مہم میں حصہ لینے کے لیے منوگوڑو کے ریتھی پلی گاوں جارہے تھے۔ خیال رہے کہ منوگوڑہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے لئے حکمراں پارٹی ٹی آر ایس اور بی جے پی اس حلقے سے کامیابی کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں۔ پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم کے لئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی منوگوڑہ حلقہ کا دورہ کیا تھا اور یہاں پر ایک عوامی ریلی سے خطاب بھی کیا تھا۔ Police checked at Car of Home minister Telangana

یہ بھی پڑھیں : Hyderabad Sadar Festival حیدرآباد میں دیوالی کے موقع پر سدر فیسٹیول

ABOUT THE AUTHOR

...view details