اردو

urdu

ETV Bharat / state

حیدرآباد: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 2 لاکھ 26 ہزار مقدمات درج - حیدرآباد میں کورونا بحران

حیدرآباد میں کورونا وبا کے دوران پولیس کے ذریعہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں 2 لاکھ 26 ہزار مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ وہیں سائبرآباد کمشنر میں 9 لاکھ سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی معاملے میں 2 لاکھ 26 ہزار مقدمات درج
حیدرآباد: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی معاملے میں 2 لاکھ 26 ہزار مقدمات درج

By

Published : Feb 7, 2021, 5:45 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس وباء سے جہاں لاکھوں افراد کی موت ہوئی ہے، وہیں دوسری جانب پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں کئی مقدمات درج کئے ہیں۔

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں کورونا بحران کے دوران پولیس کے ذریعہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے معاملے میں 2 لاکھ 26 ہزار مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ وہیں سائبرآباد کمشنر میں 9 لاکھ سے زائد مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

حیدرآباد: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی معاملے میں 2 لاکھ 26 ہزار مقدمات درج

اس معاملے پر ایسوسی ایشن آف پروٹکشن سیول رائٹس تلنگانہ کے کنوینر محمد افضل کا کہنا ہے کہ حیدرآباد میں پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر کئی معاملے درج کئے اور متعدد گاڑیوں کو بھی ضبط کر لیا۔ لاکھوں گاڑیاں ابھی تک پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں اور مزید مقدمات درج کر دئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام ضروری اشیاء کے لیے گھر سے باہر نکلتے تھے۔ لاک ڈاؤن کے بعد بھی غریب عوام پریشان ہیں۔ لوگوں کو کھانا اور دیگر اشیاء کے لیے کافی پریشانوں کا سامنا ابھی بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ ابھی تک عوام کی حالت درست نہیں ہوئی ہے۔

اس موقع پر سماجی کارکن ایس کے مقصود نے کہا کہ ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی گئی تھی، اس درخواست میں یہ کہا گیا تھا کہ صرف مسلم علاقوں میں پولیس کی جانب سے زدوکوب کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوشی مٹھ حادثہ کے متاثرین کے لئے پورا ملک دعا گو: وزیر اعظم

انہوں نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملہ میں جو بھی گورنمنٹ آرڈر جاری کیا گیا تھا، اسے واپس لیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details