گانجہ کا بین ریاستی گروہ گرفتار - گانجہ کا بین ریاستی گروہ گرفتار
حیدرآباد کے رچہ کنڈہ پولیس نے گانجہ کے بین ریاستی گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 80 کیلو گانجہ ضبط کرلیا۔
ایک اطلاع پر رچہ کنڈہ اسپیشل آپریشنس کی ٹیم نے وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد لائے جانے والے اس گانجہ کو کار سے ضبط کرلیا۔
پولیس نے ساتھ ہی کار کے علاوہ چار ملزمین کے سیل فون بھی ضبط کرلئے۔ تمام ملزمین تلنگانہ کے سوریہ پیٹ ضلع کے رہنے والے ہیں، ان کی شناخت 23سالہ جی سائیدا نائیک،20سالہ ایل انل، 20سالہ ایل ونود اور ایل حسین کے طور پر کی گئی ہے۔ایک اور مشتبہ شخص 26سالہ شیوا جس کا تعلق وشاکھاپٹنم سے ہے،مفرور بتایاجاتا ہے۔کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مہیش بھگوت نے کہا کہ ملزمین نے 2000کیلو گانجہ کی خریداری وشاکھاپٹنم سے کی اور وہ حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں سات ہزار روپئے میں گانجہ کو فروخت کرنا چاہتے تھے۔اس مکمل گانجہ کی مالیت 15.20لاکھ ہے۔