اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi In Telangana وزیراعظم آج تلنگانہ میں ترقیاتی پروجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھیں گے - تلننگانہ میں اسمبلی انتخابات

ریاست تلنگانہ میں اس سال کے اواخر یا آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ Political activities began in Telangana ahead of Assembly Elections

PM Modi In Telangana
PM Modi In Telangana

By UNI (United News of India)

Published : Oct 3, 2023, 6:59 AM IST

حیدرآباد:وزیر اعظم نریندر مودی آج تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کا دورہ کریں گے۔ وہ سہ پہر 3 بجے چھتیس گڑھ سے نظام آباد پہنچیں گے اور بجلی، ریل اور صحت جیسے اہم شعبوں میں تقریباً 8000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ان کو قوم کے نام کریں گے۔ پی ایم او کے ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں توانائی کی بہتر کارکردگی کے ساتھ بجلی کی پیداوار بڑھانے کے وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق، این ٹی پی سی کے تلنگانہ سوپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے پہلے مرحلہ کے 800 میگاواٹ یونٹ کو قوم کے نام کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ تلنگانہ کو کم قیمت پر بجلی فراہم کرے گا اور ریاست کی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔یہ ملک کے سب سے زیادہ ماحولیات سے مطابقت رکھنے والے پاور اسٹیشنوں میں سے ایک ہوگا۔ تلنگانہ کے ریل انفراسٹرکچر کو فروغ ملے گا کیونکہ وزیر اعظم منوہرآباد اور سدی پیٹ کو جوڑنے والی نئی ریلوے لائن کے بشمول ریل پروجیکٹوں کو قوم کے نام کریں گے۔

اور دھرم آباد۔ منوہر آباد اور محبوب نگر۔کرنول کے درمیان الکٹریفکیشن پراجکٹ سے ٹرینوں کی اوسطا تیز رفتاری میں بہتری میں مدد ملے گی۔ 76 کلومیٹر طویل منوہر آباد۔سدی پیٹ ریل لائن سے اس علاقہ کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ مودی سدی پیٹ۔سکندرآباد۔ سدی پیٹ ٹرین کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے جس سے علاقہ کے مقامی ریل مسافروں کو فائدہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم نے تلنگانہ میں 13500 کروڑر کے کئی ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا

واضح رہے کہ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حکمراں پارٹی سمیت بی جے پی، کانگریس اور پارٹیوں کی سیاسی سرگرمیوں تیز ہوگئیں ہیں۔ وزیراعظم مودی حالیہ دنوں میں کئی مرتبہ تلنگانہ کا دورہ کرچکے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details