حیدر آباد:بی جے پی کی نیشنل ایگزیکٹو کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی نے جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انہوں نے تلنگانہ کی ثقافتی کامیابیوں اور تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگ اپنی لگن اور محنت کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ برسوں میں ہم نے ہر بھارتی کی زندگی کو آسان بنانے کا کام کیا ہے۔ ہم ترقی کو ہر شعبے تک لے جانے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ تلنگانہ فن، ہنر، محنت مہارت سے بھرا ہوا ہے۔ تلنگانہ قدیمی اور طاقت کا ایک مقدس مقام ہے۔ جس طرح سے شہر حیدرآباد ہر ہنر کی امیدوں کو نئی اڑان دیتا ہے۔ اسی طرح بی جے پی بھی ملک کی امیدوں اور امنگوں کو پورا کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے۔ ملک کی خواتین بھی آج محسوس کر رہی ہیں کہ ان کی زندگی آسان ہو گئی ہیں، ان کی سہولتیں بڑھ گئی ہیں۔ اب وہ ملک کی ترقی میں مزید حصہ ڈال سکتی ہے۔ تلنگانہ کے غریبوں کو مفت راشن ملنا چاہئے، غریبوں کو مفت علاج ملنا چاہیے۔ بی جے پی حکومت کی پالیسیوں کا فائدہ سب کو بلا تفریق مل رہا ہے۔ یہی تو سب کا ساتھ سب کا وکاس ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ملک کا عام شہری کا بی جے پی پر اتنا بھروسہ ہے۔