اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi in Hyderabad وزیراعظم مودی نے سکندرآباد میں وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی - PM Modi flags off Vande Bharat Express in Hyderaba

وزیر اعظم نریندر مودی آج حیدرآباد پہنچے اور سکندرآباد- تروپتی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے درمیان تین ماہ کے وقفے کے اندر شروع کی جانے والی دوسری نیم ہائی اسپیڈ ایکسپریس ٹرین ہے۔

PM Modi in Hyderabad
PM Modi in Hyderabad

By

Published : Apr 8, 2023, 12:28 PM IST

حیدرآباد:وزیر اعظم نریندر مودی آج حیدرآباد پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے سکندرآباد- تروپتی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس طرح یہ دو تلگو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے درمیان تین ماہ کے اندر شروع کیے جانے والی دوسری نیم ہائی اسپیڈ ایکسپریس ٹرین ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح ساڑھے گیارہ بجے تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد پہنچ چکے ہیں اور بیگم پیٹ ایئر پورٹ پر تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے اور دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی سکندرآباد - تروپتی سیمی ہائی اسپیڈ وندے بھارت ٹرین کا افتتاح کریں گے اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق وزیر اعظم مودی سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ اس پروگرام میں حیدرآباد کے مضافاتی علاقوں کے لیے 13 نئی ایم ایم ٹی ایس ٹرین سروس کو بھی جھنڈی دکھائیں گے اور سکندرآباد - محبوب نگر کے درمیان تقریباً 85.24 کیلو میٹر لمبی لائن کو ڈبل کرنے کا اعلان کریں گے۔

ساتھ ہی سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو اور ریلوے سے متعلق دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ برق کاری کے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں تلنگانہ کے گورنر تمل سوندرراجن، مرکزی وزیر سیاحت و ثقافت جی کشن ریڈی موجود ہوں گے۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی تعمیر نو اور ریلوے سے متعلق دیگر ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ آج اپنے ٹویٹ میں سکندرآباد تروپتی وندے بھارت ایکسپریس کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وندے بھارت ٹرین فخر، سکون اور رابطے کا مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details