اردو

urdu

ETV Bharat / state

بدھارم تالاب کو آبی ذخیرے میں تبدیل کرنے کا منصوبہ - کلواکرتی آبی پرجیکٹ

وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا کہ بدھارام کے تالاب کو متوازن آبی ذخیرہ میں تبدیل کرنےسے 40،000 ایکڑ اراضی میں پانی پہنچایا جاسکتا ہے۔

بدھارم تالاب کو آبی ذخیرے میں تبدیل کرنے کا منصوبہ
بدھارم تالاب کو آبی ذخیرے میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

By

Published : Jan 2, 2021, 2:01 PM IST

تلنگانہ کے وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے محبوب نگر کے ونپرتی ضلع کے گوپال پیٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر مذکورہ وزیر نے کہا کہ بدھارام کے تالاب کو متوازن آبی ذخیرہ میں تبدیل کرنےسے 40،000 ایکڑ اراضی میں پانی پہنچایا جاسکتا ہے۔

بدھارم تالاب کو آبی ذخیرے میں تبدیل کرنے کا منصوبہ

اس ضمن میں انھوں نے محکمہ آبپاشی کے عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

"پلے ندرا"(گاوں میں شب گزارنا) پروگرام کے تحت مذکورہ وزیرنے بدھارم میں قیام کیا۔ آج انھوں نے گاوں میں لوگوں سے ملاقات کی اور مسائل کی جانکاری حاصل کی۔

وزیر نے کہا کہ بدھارام تالاب جو کلواکرتی آبی پرجیکٹ سے منسلک ہے اور پہلے ہی، پیدا مندڈی، گنا پورم،ونا پرتی، منڈلز کو پانی سپلائی کررہا ہے۔ اس تالاب کو ریزروائر میں تبدیل کرنے سے پانی کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈی ایم کے نے اویسی کو کانفرنس میں مدعو کیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details