حیدرآباد سے 6 کلومیٹر کے فاصلے پر آکسیجن ریفلنگ سینٹر موجود ہے۔ آکسیجن ریفلنگ کے لیے 6 سے 8 گھنٹے قطاروں میں ٹھہرنے کے بعد آکسیجن سلنڈر حاصل ہورہا ہے۔
اس تعلق سے مجلس بچاؤ تحریک کے ترجمان امجد اللہ خان نے کہا کہ حیدرآباد میں کورونا وائرس سے ہزاروں لوگ کی ہلاکت ہورہی ہیں اور روزانہ آکسیجن کی کمی سے بھی ہلاکت ہورہی ہیں۔ لیکن حکومت کچھ نہیں کر رہی ہے۔
انہوں نے تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ چندرشیکھرراؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ حیدرآباد کے ہر بستی دواخانوں میں ہلیتھ سنٹر پر آکسیجن بینک قائم کریں۔ اس کے علاوہ سیول سپلائی ڈپارٹمنٹ کے تحت آکسیجن سلنڈرس تقسیم کریں۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کو دواخانوں میں لاکھوں روپے کا بل ہورہا ہے۔ حکومت اس پر غور کرے اور دوخانہ کی بل کی ادائیگی میں مدد کرے۔