حیدرآباد میں شادیوں کی اپنی خاص پہچان ہے۔ یہاں کی کئی شادیوں میں نظام میر عثمان علی خان بہادر کے دور کی نہایت منفرد اور تاریخی چیزوں کا استعمال اب بھی رائج ہے۔ جس میں اوپن ٹپ کار بھی شامل ہے۔
نظام میر عثمان علی خان بہادر کے دور میں عابڈز پر شادی بیاہ کے لیے اوپن ٹپ کار اسٹنڈ قائم کیا گیا تھا -
حیدرآباد میں شادی بیاہ میں برات بڑی دھوم دھام سے نکالی جاتی ہیں - اوپن ٹپ امپل کار اور دیگر اوپن ٹپ کار صرف شادی اور دیگر تقریبات کے لیے ہی تیار کی گئی ہے اور خواہش مند افراد ان کاروں کا برات و دیگر تقریبات میں استعمال کرتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کے سبب ان کاروں کے استعمال میں کمی واقع ہوگئی ہے۔