اردو

urdu

ETV Bharat / state

Harish Rao on Corona Treatment: عوام، نجی اور کارپوریٹ ہسپتالوں میں علاج سے گریز کریں

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راؤ نے ریاست کے عوام سے اپیل Appeal to The People of The State کی کہ وہ نجی اور کارپوریٹ ہسپتالوں میں کورونا علاج سے گریز کریں کیونکہ سرکاری ہسپتالوں میں بہتر علاج Better Treatment in Government Hospitals کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

عوام نجی اور کارپوریٹ ہسپتالوں میں علاج سے گریز کریں
عوام نجی اور کارپوریٹ ہسپتالوں میں علاج سے گریز کریں

By

Published : Jan 8, 2022, 5:25 PM IST

تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو Health Minister Harish rao نے کہا ریاست میں 2کروڑ شہریوں کے کورونا معائنوں کے انتظامات Corona Test Arrangement کئے جا رہے ہیں اور معائنہ کٹس کے حصول کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ تلنگانہ کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے پوری طرح سے تیار ہے اور محکمہ صحت سے بنیادی سطح پر کورونا علاج Corona Treatment اور کورنٹائن کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔تیسری لہر سے نمٹنے میں تلنگانہ ملک بھر کی ریاستوں کیلئے مثال ہوگی۔

وزیر صحت ہریش راؤ نے محکمۂ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس منعقد کرتے ہوئے انہیں ہدایات جاری کی اور کہا کہ وزیراعلیI چندر شیکھر راؤ کی ہدایت کے مطابق بستی دواخانوں‘ پرائمری ہیلت سنٹرس کے علاوہ گھروں پر بھی کورونا علاج کیلئے کٹس کی فراہمی اور معائنہ کے انتظامات کئے جائیں۔

ہریش راؤ نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ وہ نجی اور کارپوریٹ ہسپتال میں کورونا علاج سے گریز کریں کیونکہ سرکاری دواخانوں میں بہتر علاج کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نجی اور کارپوریٹ ہسپتالوں کے بلس کی ادائیگی کیلئے قرض لینے کی بجائے سرکاری دواخانوں میں علاج کروائیں۔

ہریش راؤ نے بتایا کہ حکومت محکمۂ صحت کے عہدیداروں اور دیگر محکمۂ جات سے تعاون سے تیسری لہر پر قابو پانے اور عوام کو بہتر علاج فراہم کرنے اقدامات کررہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details