کورونا وائرس کے باعث پانچ ماہ سے زائد عرصے سے یہ مساجد مصلیوں کیلئے بند ہے۔ محدود تعداد میں صرف مسجد انتظامیہ نماز پنجگانہ و نماز جمعہ ادا کر رہے ہیں۔
اگلے جمعہ سے ان مساجد میں مصلی نماز جمعہ بھی ادا کر پائیں گے۔ مسجد انتظامیہ تیاریوں میں مصروف ہے۔
نماز کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے صفوں کیلئے نشان لگائے جارہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ مائینارٹی ویلفئیر آفیسر محمد قاسم نے مکہ مسجد کا دورہ کرتے ہوئے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے محمد قاسم نے بتایا کہ، 'کل سے مصلی مکہ مسجد میں نماز باجماعت ادا کر پائیں گے۔ حکومت نے ابتدائی مرحلے کے طور پر 50 مصلیوں کو نماز ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔ اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔'
مسجد انتظامیہ تیاریوں میں مصروف مزید پڑھیں:
مہتمم مکہ مسجد عبدالقدیر صدیقی نے عوام سے گھر سے ہی طہارت و وضو کر کے آنے کی اپیل کی اور کہا کہ، 'مسجد کے حوض و طہارت خانوں کی مرمت کے کام جاری ہیں۔ اسلیے مسجد میں طہارت و وضو کی گنجائش نہیں ہے۔'
انہوں نے مصلیوں کو ماسک کے ساتھ مسجد آنے کا مشورہ دیا۔