اردو

urdu

ETV Bharat / state

All Train Seats Are Full مکرسنکرانتی منانے اے پی جانے والوں کو مشکلات، تمام ٹرینوں کی سیٹیں پُر - تلنگانہ سے پڑوسی ریاست آندھراپردیش

آندھرا پردیش کے ساتھ ساتھ اڈیشہ اور بنگال کی طرف جانے والی ٹرینوں میں کوئی برتھ خالی نہیں ہے۔ ہر مرتبہ ریلویز سنکرانتی پر حیدرآباد سے اے پی،کرناٹک اور تمل ناڈو کے دیگر حصوں کے لیے خصوصی ٹرینیں چلاتا ہے۔Hyderabad To AP Train Ticket Full

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jan 5, 2023, 2:29 PM IST

حیدرآباد: مکر سنکرانتی تہوارمنانے کیلئے تلنگانہ سے پڑوسی ریاست آندھراپردیش اپنے آبائی مقامات کو جانے والوں کو تہوار سے پہلے ہی مشکلات کاسامنا ہے کیونکہ تلنگانہ کے دارالحکومت سے اے پی جانے والی ٹرینوں میں تمام سیٹیں پُرہوچکی ہیں۔ ہر ٹرین میں سینکڑوں کی ویٹنگ لسٹ ہے۔ گوداوری، گوتمی، وشاکھا، فلک نما، سمہاپوری، نرسا پور، مچھلی پٹنم، چینئی، چارمینار، غریب رتھ جیسی باقاعدہ ٹرینوں میں برتھ تلاش کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ آندھرا پردیش کے ساتھ ساتھ اڈیشہ اور بنگال کی طرف جانے والی ٹرینوں میں کوئی برتھ خالی نہیں ہے۔ People Going to AP to celebrate Sankranti Face Difficulties

ہر مرتبہ ریلویز سنکرانتی پر حیدرآباد سے اے پی،کرناٹک اور تمل ناڈو کے دیگر حصوں کے لیے خصوصی ٹرینیں چلاتا ہے۔ گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے عام ٹرینوں کے علاوہ خصوصی ٹرینیں نہیں چلائی گئیں۔ جنوری کے دوسرے ہفتے تک باقاعدہ ٹرینیں اور خصوصی ٹرینیں بھری ہوئی ہیں۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ وہ سنکرانتی تہوار کے پیش نظر مختلف مقامات کے درمیان 100 سے زیادہ خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔ اعلان کردہ خصوصی ٹرینوں میں ریزرو اور ان ریزرو ڈبے ہوں گے۔

مسافر ین کو ریلوے ریزرویشن کاؤنٹر،آئی آر سی ٹی سی ویب سائٹ کے ذریعہ ٹکٹ آن لائن بک کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اومیکرون کے تناظر میں ساؤتھ سنٹرل ریلوے میں ضوابط کو سختی سے لاگو کیا جا رہا ہے اور مرکزی حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات کے بعد آنے والے دنوں میں قواعد کو مزید سخت کیاجائے گا۔ پہلے ہی ساوتھ سنٹرل ریلوے کے تمام اسٹیشنوں پر قواعد کے ساتھ خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔اس وقت سبری ملا کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر جانے والے مسافروں کی آمدورفت ریلوے اسٹیشنوں میں بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Green Hydrogen Powered Train گرین ہائیڈروجن سے چلنے والی ٹرین ہیریٹیج لائنوں پر چلیں گی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details