صدرنشین وقف بورڈ نے بتایا کہ تمام مطلقہ خواتین کو وظیفہ کی رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کردی گئی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ بورڈ کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جس کے ذریعہ تعلیمی، طبی اور چھوٹے کاروبار کیلئے مدد کا منصوبہ ہے۔
وقف بورڈ کی جانب سے غریب افراد کو علاج کے لئے رقم جاری کی جاتی ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ کے سی آر حکومت غریبوں کی بھلائی کے لئے کئی قدم اُٹھارہی ہے۔ باوجود اِس کے وقف بورڈ نے بھی غریب مسلمانوں کی مدد کا فیصلہ کیا کیوں کہ اوقافی جائیدادوں کا مقصد غریبوں کی خدمت ہے۔