آج انھوں نے رامگنڈم رکن اسمبلی کے ہمراہ گوداوری کھنی کے ریڈزون علاقوں کا دورہ کر ان علاقوں کو فری زون اعلان کیا اور مقامی عوام سے لاک ڈاؤن کے دوران مکمل تعاون کی درخواست کی۔
بعد ازاں دفتر راماگنڈم مجلس بلدیہ میں ایم ایل اے کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں پہلا کورونا مثبت کیس اپریل 3 کو اناپورنا کالونی میں اور اپریل 6 کو دوسرا کیس جی ایم کالونی میں درج کیا گیا تھا۔
حکومت کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق ان دو افراد کو گاندھی ہسپتال میں علاج کروایا گیا ۔ فی الحال ان دو افراد کو بھی کورونا منفی پایاگیا ہے اور وہ مکمل طور پر صحتیاب ہوکر ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے ہیں۔
ضلع کلکٹر نے مزید کہا کہ کورونا مثبت پائے گئے افراد کے گھروں سے 1 کلو میڑ تک کے علاقوں میں ریڈ زون کا اعلان کر گھروں پر ہی تمام ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ ضلع کلکٹرنے واضح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے قواعد وضوابط کے مطابق ان علاقوں میں دی گئی مدت مکمل ہونے پر ریڈزون برخواست کیا جاتاہے لیکن لاک ڈاؤن اور رات کے اوقات میں کرفیو حسب معمول جاری رہے گا۔
ضلع کلکٹر نے کہا کہ ریڈ زون علاقوں میں عوام نے مکمل تعاون کیا ہے ۔ مستقبل میں بھی اسی جذبہ کے ساتھ 7مئی تک لاک ڈاؤن کی کامیاب عمل آوری میں تعاون کرنے کی درخواست کی۔
انھوں نے کووڈ وائرس سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وئرس سے جنگ ابھی مکمل طور پر ختم ہونے والی نہیں ہے۔ مستقبل میں بھی عوام کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے ‘ سماجی دوری بنائے رکھنے ‘ لازمی طور پر ماسک لگانے کی ضلع کلکٹر نے ہدایت دی۔