عادل آباد:تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کی بوتھ مارکٹ یارڈ کے قریب کسانوں نے اپنی مونگ پھلی کی فصل خریدنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے ان کو سمجھاتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کی بات کہی، تاہم کسانوں نے واضح کیا کہ مونگ پھلی کی خریداری تک ان کی جد و جہد جاری رہے گی۔ Peanut Farmers Protest in Adilabad
انہوں نے اس موقع پر انتباہ دیا کہ مونگ پھلی کی خریداری نہ کرنے پر احتجاج میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ اس احتجاج کے نتیجہ میں ٹریفک جام ہوگئی اور صورتحال کچھ دیر کے لئے کشیدہ ہوگئی کیونکہ کسانوں نے اپنے ٹریکٹرس کو سڑک پر رکھ دیا تھا۔ اس موقع پر کسانوں نے کہا کہ وہ کئی دنوں سے مارکٹ یارڈس آرہے ہیں تاہم ان کی پیداوار کی خریداری ہنوز شروع نہیں کی گئی جس سے ان کو کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے،