حیدر آباد کے سعید آباد میں 9 ستمبر کو ایک 6 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش سنگرینی کالونی کے قریب پھینک کر ملزم فرار ہو گیا تھا۔
پون کلیان نے جنسی زیادتی کی شکار لڑکی کے اہل خانہ ملاقات کی اس معاملے کے بعد مسلسل احتجاج جاری ہے۔ وہیں، لڑکی کے اہل خانہ سے سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی ملاقات کر رہے ہیں۔
ٹالی ووڈ اسٹار پون کلیان بھی مقتول کے گھر پہنچ کر چکے ہیں۔ پون کلیان کی ایک چھلک پانے کے لیے ان کے مداح بھی وہاں پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: Saidabad Incident: چھ سالہ بچی کی عصمت دری کے ملزم کی لاش ریلوے ٹریک سے برآمد
واضح رہے کہ پولیس اس مسئلے پر سنجیدگی سے کام کر رہی تھی۔ مفرور ملزم کو تلاش کرنے کے لیے پولیس نے 10 لاکھ کا انعام بھی رکھا تھا اور بڑے پیمانے پر تشہیر کی گئی تھی۔
آج صبح ملزم کی لاش گھن پور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے برآمد ہوئی۔ اس کے ہاتھ پر بنے ٹیٹو سے اس کی تصدیق کی گئی۔