اردو

urdu

ETV Bharat / state

Pawan Kalyan on Jana Saina Worker: سڑک حادثے میں ہلاک جناسینا کارکن کے خاندان کو 5 لاکھ کی امداد

اداکار سے سیاست داں بنے پون کلیان نے تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے گوپاراجوپلی گاوں میں جناسینا کے مہلوک کارکن سیدو کے ارکان خاندان سے ملاقات کی۔ انہوں نے سیدو کی اہلیہ سومتی سے تعزیت کا اظہارکیا۔ Pawan Kalyan on Jana Saina Worker

By

Published : May 20, 2022, 11:08 PM IST

سڑک حادثے میں ہلاک جناسینا کارکن کے خاندان کو 5 لاکھ کی امداد
سڑک حادثے میں ہلاک جناسینا کارکن کے خاندان کو 5 لاکھ کی امداد

جناسینا پارٹی کے صدر پون کلیان نے حال ہی میں سڑک حادثہ میں ہلاک ان کی پارٹی کے سرگرم کارکن کے سیدو کے ارکان خاندان کو 5 لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کی ہے۔ اداکار سے سیاست داں بنے پون کلیان نے تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے گوپاراجوپلی گاوں میں سیدو کے ارکان خاندان سے ملاقات کی۔ انہوں نے سیدو کی اہلیہ سومتی سے تعزیت کا اظہارکیا۔ جناسینا پارٹی کے صدر نے سیدو کے بیٹے کی صحت کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں جو اس حادثہ میں زخمی ہوگیا ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ پارٹی سیدو کے بچوں کی تعلیم اور صحت کی ذمہ داری قبول کرے گی۔ Pawan Kalyan on Jana Saina Worker


یواین آئی


ABOUT THE AUTHOR

...view details