اردو

urdu

ETV Bharat / state

Heart Attack Cases تلنگانہ: ریلوے گیٹ بند ہونے سے اسپتال پہنچانے میں تاخیر سے مریض کی موت - death due to heart attack in telangana

ایک رپورٹ کے مطابق دل کا دورہ پڑنے کے واقعات میں کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔ Heart Attack Cases

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Jul 9, 2023, 1:14 PM IST

حیدرآباد: ریلوے گیٹ بند ہونے کے نتیجہ میں مریض کو اسپتال پہنچانے میں ہوئی تاخیر کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں پیش آیا۔ یہ شخص اپنی بیٹی کے اسکول گیا تھا جہاں اس کو دل کا دورہ پڑا۔ اس کو اسپتال منتقل کرنے کیلئے جانے کے دوران ریلوے گیٹ بند ہوگئی۔ 15منٹ تک ایمبولنس وہیں ٹہری رہی تاہم بعد ازاں جب اس کو اسپتال منتقل کیاگیا تو ڈاکٹرز نے معائنہ کے بعد مردہ قرار دیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کے استم بھم پلی کا رہنے والا 52 سالہ شخص جس کی شناخت وجئے کے طور پر کی گئی ہے، اپنی بیٹی سے اسکول میں ملاقات کیلئے گیا۔ اس کی بیٹی گروکل اسکول میں دسویں جماعت میں زیرتعلیم ہے۔ اسکول میں یوم والدین کا اہتمام کیا گیا تھا۔اس کو اسکول میں دل کا دورہ پڑا اور اسکول کے عملے نے ایمبولنس طلب کیا تاکہ اس کو اسپتال پہنچایا جاسکے تاہم کریم نگر اسپتال لے جاتے وقت ریلوے گیٹ بند ہوگئی جس کے نتیجہ میں اس کو اسپتال منتقل کرنے میں تاخیر ہوئی۔ ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔ اس واقعہ پر اس کے ارکان خاندان نے شدید دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگر ریلوے گیٹ بند نہ ہوتی تو اس کو وقت پر اسپتال پہنچایا جاسکتا تھا جس کے نتیجہ میں اس کی جان بچ پاتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details