حیدر آباد:ماہِ صیام اپنی پوری آب و تاب سے کے ساتھ جاری ہے۔ بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمان ماہِ صیام کو عبادت و ریاضت میں گزارتے ہیں اور اپنے پروردگار کی خوشنودی کی طلب میں رہتے ہیں، ملک کی متعدد ریاستوں کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چند ایام سے بالخصوص رام نومی تہوار کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران جو اشتعال انگیز واقعات پیش آئے، اس سے ہر کوئی بخوبی واقف ہے. Hindus of the Area Attended the Iftar party Held at the Mosque
Iftar Party in Hyderabad: مسجد میں منعقد افطار پارٹی میں برادران وطن کی شرکت
حیدر آباد کے علاقہ گولکنڈہ میں واقع مسجد عبد الرحمٰن انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، اس دعوت ِافطار کی خاص بات یہ تھی کی مسجد میں منعقد افطار پارٹی میں برادران وطن کو مدعو کیا گیا۔ Hindus of the Area Attended the Iftar party Held at the Mosque
تاہم اس کے برعکس ریاست تلنگانہ کے دارلحکومت حیدر آباد کے علاقہ گولکنڈہ میں واقع مسجد عبد الرحمان انتظامیہ کمیٹی کی جانب سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، اس دعوتِ افطار کی خاص بات یہ تھی کی مسجد میں منعقد افطار پارٹی میں برادران وطن کو مدعو کیا گیا۔ لنگر حوض مندر کمیٹی کے صدر شیوا سمیت متعدد افراد نے افطار پارٹی میں شرکت کی اور مسجد انتظامیہ کمیٹی کے ارکان و ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا، میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں شیوا نے کہا کہ ہندو مسلمان ہمیشہ سے باہم متحد رہ رہے ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔
ادھر مسجد انتظامیہ کمیٹی کے صدر عبداللہ باجبیر کا کہنا ہے کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ مسلمان اپنی مساجد کو صرف چند عبادات کے لئے مختص نہ کریں بلکہ اپنی مساجد کو کارِ خیر کا مرکز بنائیں، برادران وطن کو مسجد کے اندر بلائیں اور ان کے سامنے اسلام کا تعارف کرائیں، اسلام کے شہرۂ آفاق پیغام اور اس کی حقانیت سے برادران کو واقف کرائیں آج اس چیز کی اشد ضرورت ہے۔