اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ اسمبلی عمارت کے مینارکا حصہ گرگیا - اردو نیوز تلنگانہ

دیوار کا حصہ گرنے کے ساتھ ہی زور دار آواز سنائی دی جس سے اسمبلی کا عملہ پریشان ہوکر اپنے دفاتر سے باہر نکل آیا۔اس حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

تلنگانہ اسمبلی عمارت کے مینارکا حصہ گرگیا
تلنگانہ اسمبلی عمارت کے مینارکا حصہ گرگیا

By

Published : Feb 24, 2021, 11:02 AM IST

تلنگانہ اسمبلی کی عمارت کے مینار کی دیوار کا کچھ حصہ گر گیا۔

جس کا ملبہ اسمبلی میں واقع تلگودیشم لیجیسلچر پارٹی آفس کے پرانے دفتر کی چھت پر گر پڑا ۔

دیوار کا حصہ گرنے کے ساتھ ہی زور دار آواز سنائی دی جس سے اسمبلی کا عملہ پریشان ہوکر اپنے دفاتر سے باہر نکل آیا۔اس حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

اسی دوران اسمبلی کے سیکرٹری ڈاکٹر نرسمہا چاریلو نے کہا کہ اسمبلی کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ہر سال ماہر انجینئرس کے ذریعہ عمارت کی مرمت کروائی جاتی ہے۔ وقتاً فوقتا قدیم عمارت کا انجینئر معائنہ کرتے رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details