تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے ارکان نے آج ایوان بالا راجیہ سبھا میں آندھرا پردیش تنظیم نو بل کے بارے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ریمارکس کے خلاف احتجاج کیا۔ TRS MPs move Privilege Motion
ٹی آر ایس کے کیشو راؤ نے جمعرات کو وقفہ صفر کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ ان کی پارٹی نے اس مسئلہ پر وزیر اعظم کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس دیا ہے۔ TRS MPs move Privilege Motion against PM Modi
ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے کہا کہ چیئرمین اس سلسلے میں فیصلہ لیں گے۔ اس پر ٹی آر ایس کے ارکان نے وزیر اعظم کے ریمارکس پر زور زور سے بولنا شروع کردیا۔ اس دوران کچھ ارکان چیئر کے قریب آئے تو ڈپٹی چیئرمین نے انہیں اپنی نشستوں پر واپس جانے کو کہا۔ ٹی آر ایس کے ارکان ایوان میں پلے کارڈ لہرا کر وزیر اعظم کے بیان پر احتجاج کررہے تھے۔PM Modi On Andhra Pradesh Reorganization Bill
ٹی آر ایس ارکان کے احتجاج کے درمیان جب قائد اپوزیشن ملکارجن کھڑگے نے کچھ کہنا چاہا تو ڈپٹی چیئرمین نے انہیں بولنے کی اجازت دی۔