ضلع جوگولامباگدوال کے کلوکنٹلہ سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ دوئیا آندھراپردیش کے ضلع کرنول کے ایک پرائیویٹ کالج میں تعلیم حاصل کررہی تھی۔ اسی دوران اس کی محبت ایک لڑکے سے ہوگئی۔
کوویڈ19لاک ڈاون کی وجہ دوئیا اپنے گھر واپس ہوگئی۔ چند دنوں بعد اس کی ماں نے محسوس کیا کہ اس کی بیٹی حاملہ ہے اس نے اپنے شوہر کو اس بات سے واقف کروایا۔ اس جوڑے نے اس کی پٹائی کی اور اس سے مطالبہ کیا کہ وہ حمل ساقط کروادے تاہم دوئیا نے اپنے والدین کے بات ماننے سے انکار کردیا۔
اس نے بعد ازاں اپنے بوائے فرینڈ کا نام بتایا اور کہاکہ اس کا تعلق نچلی ذات سے ہے۔اس پر اس کے والدین برہم ہوگئے۔ جب لڑکی نے کہا کہ اس نے لڑکے سے شادی کی ہے تو وہ بے عزتی محسوس کرنے لگے اور کہاکہ اس سے گاوں میں ان کی عزت نہیں رہے گی۔