اردو

urdu

ETV Bharat / state

Telangana SSC paper Leak case پرچہ لیک معاملہ، تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو تحلیل کیا جائے، ریونت ریڈی - حیدر آباد خبر

تلنگانہ کے کانگریس پارٹی کے سربراہ ریونت ریڈی نے ریاست کی بی آر ایس حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ریونت ریڈی
ریونت ریڈی

By

Published : Apr 27, 2023, 12:57 PM IST

حیدرآباد:تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے مطالبہ کیا ہے کہ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے پرچہ لیک معاملہ میں کمیشن کو تحلیل کیا جائے اور وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کو برطرف کیا جائے۔عادل آباد میں بے روزگاری کے خلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی سے کل شب خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے الزام لگایا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے خاندان کی خود غرضی کے نتیجہ میں ہی پرچہ بازار میں فروخت ہونے کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ بے روزگارنوجوانوں کو تقررات کے امتحانات پر اب بھروسہ نہیں رہا ہے۔

پبلک سرویس کمیشن کے صدرنشین اور ارکان کو فوری طورپر برخواست کیاجائے۔ساتھ ہی کے تارک راما راو کو وزیر کے عہدہ سے برطرف کیاجائے اوراس معاملہ کی برسرخدمت جج کے ذریعہ جانچ کروائی جائے۔انہوں نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ دسویں جماعت کے پیپر لیک معاملہ میں دھرنادینے والوں کو جیل بھیجا گیا تاہم پرچہ سوالات کے معاملہ میں بی جے پی کے ریاستی صدربنڈی سنجے کو رات میں حراست میں لیاگیا اور صبح میں ان کو چھوڑدیاگیا، یہ ساز باز کی سیاست نہیں تو اور کیا ہے؟

مزید پڑھیں:SSC Telugu Question Paper Leaks تلنگانہ میں دسویں جماعت کا سوالیہ پرچہ لیک، چار ملازمین معطل

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کی جانب سے 9سال میں سرکاری ملازمتوں پر تقررات نہیں کئے گئے ہیں۔انہوں نے نوجوانوں سے خواہش کی کہ سال میں ایک لاکھ ملازمتوں کی فراہمی کے وعدہ پر یقین نہ کیاجائے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو، اقلیتوں کو 12فیصد ریزرویشن فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے دھوکہ دے رہے ہیں جبکہ کانگریس نے متحدہ آندھراپردیش میں اقلیتوں کے لئے چار فیصد ریزرویشن فراہم کیا تھا۔ قبل ازیں ریونت ریڈی کی پدایاترا کومرم بھیم چوک سے امبیڈکر چوک تک جاری رہی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details