آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کے تعلق سے کئی رہنماؤں نے سوالات اٹھائے ہیں۔
اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں ہمارے 9 فوجی ہلاک ہو گئے، اس کے بعد بھی 24 اکتوبر کو بھارت پاکستان ٹی 20 میچ ہوگا؟'
وزیر اعظم نریندر مودی کے پرانے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے اویسی نے کہا کہ 'کیا مودی جی نے نہیں کہا کہ فوج مر رہی ہے اور منموہن سنگھ کی حکومت بریانی کھلارہی ہے۔ اب 9 فوجی ہلاک ہوئے ہیں اور آپ ٹی 20 کھیلیں گے؟ پاکستان کشمیر میں ٹی 20 کھیل رہا ہے اور وہاں بھارتیوں کی جانیں جا رہی ہیں۔