اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس: اویسی کے مالک مودی اور امت شاہ ہیں - congress leader mohammad ali shabbir

تلنگانہ کانگریس کے سرکردہ رہنما محمد علی شبیر نے حیدر آباد کے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی پر جارحانہ حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اویسی مسلم قیادت کو تباہ کرنے کا کام کرتے ہیں۔

کانگریس: اویسی کے مالک مودی اور امت شاہ ہیں
کانگریس: اویسی کے مالک مودی اور امت شاہ ہیں

By

Published : Feb 4, 2020, 3:03 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 3:43 AM IST

سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے دہلی میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے اسد الدین اویسی پر الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد میں شہریت قانون کے خلاف کئی مظاہرے ہوئے، جس میں مظاہرین پر پولیس نے زیادتی کی، لوگوں کو گرفتار کیا گیا لیکن اویسی خاموش رہے۔
لیکن یہی مظاہرے اویسی نے خود کیے مگر ان کے پروگرامز پر پولیس نے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔ وہ اپنے علاوہ کسی بھی مسلم قیادت کو دیکھنا نہیں چاہتے۔

تلنگانہ کانگریس کے سرکردہ رہنما محمد علی شبیر

کانگریسی رہنما نے مزید الزام لگایا کہ اسد الدین اویسی ایک ایسا رہنما ہے جو اپنے علاوہ کسی بھی مسلم قیادت کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ دیگر علاقوں میں مسلم قیادت کو ختم کرنے کا کام کرتے ہیں۔

حیدر آباد کے کانگریسی رہنما شبیر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندررمودی اور وزیر داخلہ امت شاہ اویسی کے اصل مالک ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 3:43 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details