اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ: کورونا کے 5 ہزار مریض گھروں میں زیرعلاج - تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر

تلنگانہ کے وزیر صحت ای راجندر نے کہا کہ لاک ڈاون میں نرمی کے بعد تمام ریاستوں بشمول تلنگانہ میں کوویڈ۔19 کے مثبت کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

Over 5,000 Covid patients undergoing treatment at home in Telangana
تلنگانہ: کورونا کے 5 ہزار مریض گھروں میں زیرعلاج

By

Published : Jun 29, 2020, 10:24 PM IST

ای راجندر نے بتایا کہ تلنگانہ میں پانچ ہزار سے زائد کورونا مریض ٹیلی میڈیسن سہولت کے ذریعہ اپنے گھروں میں زیرعلاج ہیں جبکہ کل 7,109 افراد کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد گھروں میں کورنٹائن تھے جس میں 1,438 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں اور فی الوقت 5,671 مریض گھروں میں زیرعلاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف 26 مریضوں کو گھر سے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں قومی اوسط تین کے مقابلہ اموات کی شرح 1.7 فیصد ہی ہے۔

وزیر صحت نے مزید بتایا کہ ریاست کے سرکاری ہسپتال میں دس ہزار بستر دستیاب ہیں، ان میں ساڑھے تین ہزار بستروں کےلیے آکسیجن کی سہولت بھی دستیاب ہے جبکہ اندرون چار تا پانچ دن بقیہ بستروں کےلیے آکسیجن کی سہولت دستیاب رہے گی۔

ای راجندر نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ نے محکمہ صحت میں 4,700 اسٹاف کی تقرری کی اجازت دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details