اردو

urdu

ETV Bharat / state

تلنگانہ وزیر کی آمد کے خلاف عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج

بہوجن طلبہ تنظیم نے یہ احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی پھیل گئی۔ طلبہ نے اس موقع پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور الزام لگایا کہ سرکاری ملازمتوں کو پُر کرنے کے لئے تقرری کے اعلامیہ کی اجرائی نہ کرنے والی ریاستی حکومت کے وزیر کو عثمانیہ یونیورسٹی میں داخل ہونے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

وزیرکی آمد کےخلاف، عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج
وزیرکی آمد کےخلاف، عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاج

By

Published : Aug 29, 2021, 8:45 PM IST

Updated : Aug 29, 2021, 10:58 PM IST

حیدرآباد کی مشہور عثمانیہ یونیورسٹی میں اسپورٹس کامپلکس کی سنگ بنیاد تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے تلنگانہ کے وزیر سرینواس گوڑ اور حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رہنماؤں کے خلاف طلبا نے احتجاج کیا۔

بہوجن طلبا تنظیم نے یہ احتجاج کیا جس کے نتیجہ میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی پھیل گئی۔ ان طلبا نے اس موقع پر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور الزام لگایا کہ سرکاری ملازمتوں کو پُر کرنے کے لئے تقرری کے اعلامیہ کی اجرائی نہ کرنے والی ریاستی حکومت کے وزیر کو عثمانیہ یونیورسٹی میں داخل ہونے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کے وزرا کے جیب سے رقم اڑالی گئی

ان طلبا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز تھام کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمتوں کو پُر کرنے کے لئے اعلامیہ فوری طور پر جاری کیا جائے، کیونکہ ریاست کے اہلیت رکھنے والے کئی طلبا اس کے منتظر ہیں۔ اس موقع پر پولیس اور ان طلبا میں بحث وتکرار بھی ہوئی۔ بعد ازاں پولیس نے ان احتجاجیوں کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 29, 2021, 10:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details