اردو

urdu

ETV Bharat / state

عثمانیہ ہسپتال کے کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج - کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج

ملازمین نے کہاکہ کورونا وبا کی صورتحال کے دوران بھی وہ اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کرخدمات انجام دے رہے ہیں۔

عثمانیہ ہسپتال کے کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج
عثمانیہ ہسپتال کے کنٹریکٹ ملازمین کا احتجاج

By

Published : Aug 12, 2020, 9:24 PM IST

چار ماہ کی تنخواہیں فوری ادا کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے شہر حیدرآباد کے مشہور عثمانیہ ہسپتال کے کنٹریکٹ آوٹ سورسنگ ملازمین نے ہسپتال کے احاطہ میں بدھ کو احتجاجی دھرنا منظم کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئےملازمین نے کہاکہ کورونا وبا کی صورتحال کے دوران بھی وہ اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کرخدمات انجام دے رہے ہیں۔ اس کے باوجود ان کی تنخواہیں ادانہیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کام کے بوجھ کے باوجود وہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے برہمی ظاہرکرتے ہوئے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ ان کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے۔انہوں نے فوری طورپر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گاندھی ہسپتال کے آوٹ سورسنگ ملازمین کی طرز پر ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:سرمونڈھنے کا معاملہ: 'نکسل تحریک میں شمولیت کے لئے اجازت دی جائے'

ABOUT THE AUTHOR

...view details