5/ربیع الاول یومِ شہادت نواسۂ رسولﷺ حضرت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کی مناسبت سے علماء نظامیہ آرگنائزیشن حیدرآباد کے زیرِ اہتمام " امام حسن مجتبیٰ کانفرنس " بتاریخ یکم اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب،ملن فنکشن ہال دودھ بولی حیدرآباد میں زیرِ نگرانی پروفیسر ڈاکٹر محمد عبد المجید صدیقی ملتانی، سابق صدر شعبہ عربی جامعہ عثمانیہ مقرر ہے۔Organization of Imam Hasan Mujtaba Conference on behalf of Ulama Nizamiya Organization Kaki
مولانا مفتی خلیل احمد، شیخ الجامعہ،جامعہ نظامیہ سرپرستی و خطاب کرینگے، جامعہ نظامیہ کے مولانا سید شاہ عزیز اللہ قادری، سابق شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ شرکت و خصوصی خطاب کریں گے۔
علماء نظامیہ آرگنائزیشن کے ذمہ داران نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا اور تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید شاہ ارشد رضوی قادری جانشین حضرت صدر الشیوخ علیہ الرحمہ مولانا مفتی حافظ سید صادق محی الدین فہیم، مولانا سید شاہ نعمت اللہ قادری،معتمد مجلس اشاعت العلوم جامعہ نظامیہ،مولانا ڈاکٹر محمد شبیر احمد یعقوبی، نائب شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی، مولانا قاضی سید لطیف علی ملتانی قادری، صدر قاضی قلعہ محمد نگر۔ مولانا سید عبد الرحمن حسن قادری۔ مولانا محمد سلطان احمد نقشبندی قادری، معتمد انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ۔،مولانا محمد حامد حسین حسان فاروقی، نگران سنی دعوت اسلامی تلنگانہ و آندھرا، مولانا محمد الیاس نقشبندی قادری(بانی مدرسہ ابو الحسنات محبوب نگر)۔ مولانا حافظ منور علی کے علاوہ دیگر علماء، مشائخ اور حفاظ کرام بحیثیت مہمان شرکت کریں گے۔