تلنگانہ میونسپل ایڈمنسٹریشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر کے ٹی راما راؤ اور وزیر صحت ای راجندر نے عہدیداروں سے اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا۔ جس میں حیدرآباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لئے کیے جانے والے احتیاطی اقدامات اور کارروائی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے شہریوں کو لاک ڈاؤن قوانین پر عمل کرنے کی بھی اپیل کی اور عہدیداروں سے کہا کہ 'جو ان کو نہیں مانتے ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے'۔
وزیر کے ٹی آر نے شہریوں سے لاک ڈاؤن قوانین کی سختی سے پیروی کرتے ہوئے کہا کہ 'سماجی دوری واحد راستہ ہے جس سے کورونا وائرس کو روکا رکھا جاسکتا ہے'۔
وزیر نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تمام کنٹینمنٹ زون کو بند کردیں، کسی بھی طرح کی نرمی یا کاہلی سے کام نہ لیں اور پولیس کی نگرانی میں صرف ایک ہی راستہ کھلا چھوڑ دیں'۔
واضح رہے کہ راما راؤ حکمران ٹی آر ایس پارٹی کے کارگزار صدر ہیں۔ انھوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ شہریوں کو ضروری سامان براہ راست فراہمی کے لئے ضروری انتظامات کریں'۔