ایودھیا معاملے کے قطعی فیصلے کے تناظر میں پیشگی طور پرحیدرآباد کے کئی اسکولز کو اختیاری تعطیل دی گئی ہے۔
کل رات دیر گئے بابری فیصلے سے متعلق خبر آنے کے بعد اسکول انتظامیہ نے آج صبح کے وقت تعطیل کا اعلان کیا جبکہ سرکاری طور پر کسی تعطیل کا اعلان نہیں کیا گیا۔
حیدرآباد کے اسکولز کو اختیاری تعطیلات قبل از ایں میلادالنبی کے باعث پرانے شہر کے اسکولز نے ایک دن قبل ہی دوپہر سے تعطیل کا اعلان کیا تھا تاہم بابری مسجد کا فیصلہ آنے کی خبر کے بعد اسکولز انتظامیہ نے طلباء کو اسکول سے واپس بھیج دیا۔ کچھ اسکولز نے میسیج کے ذریعے تعطیل کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیں : ہائی کورٹ نے تلنگانہ کابینی فیصلے پر روک لگائی
واضح رہے کہ بھارت کی تاریخ کا سب سے قدیم اور متنازعہ ایودھیا مقدمہ پر سپریم کورٹ آج یعنی 9 نومبر کو صبح 10.30 بجے فیصلہ سنائے گا۔