اردو

urdu

'کشمیر کے حالات ابتر'

سینیئر کانگریس قائد و رکن راجیہ سبھا غلام نبی آزاد نے کشمیر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'کشمیر کے حالات نہایت ابتر ہیں اور جب تک بی جے پی اقتدار میں ہے حالات کے معمول پر آنے کی امید نہیں کی جا سکتی'۔

By

Published : Nov 5, 2019, 5:43 PM IST

Published : Nov 5, 2019, 5:43 PM IST

کشمیر کے حالات ابتر، مودی حکومت صورتحال کو چھپا رہی ہے

قائد اپوزیشن نے کہا کہ 'مودی حکومت کشمیر کی صورتحال پر پردہ ڈالنے اور حکومت کی شبیہ کو عالمی سطح پر بہتر بتانے کیلئے بیرون ممالک سے ایم پی مدعو کئے نہ انہیں عام کشمیریوں سے ملنے کی اجازت دی گئی نہ ہی وہاں کی میڈیا کو ان سے ملایا گیا اس کے باوجود یوروپین یونین کے وفد نے واپس جا کر مودی کی ستائش کی'۔

کشمیر کے حالات ابتر، مودی حکومت صورتحال کو چھپا رہی ہے

غلام نبی آزاد نے حکومت کے اس دوہرے رویہ افسوس کا اظہار کیا کہ مقامی قائدین کو کشمیر سے واپس بھیج دیا جاتا ہےجبکہ بیرون ممالک سے وفود کشمیر لائے جاتے ہیں جو معنی خیز ہے_

کانگریس کے سینیئر رہنما غلام نبی آزاد نے آج حیدرآباد کے گاندھی بھون میں صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر سخت تنقید کی۔

انہوں نے تلنگانہ کانگریس ہیڈکوارٹر پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ 'بی جے پی کی مرکزی حکومت ہر شعبہ میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ ملک کی معیشت تباہ ہوگئی ہے'۔

غلام نبی آزاد نے اپنے دورہ تلنگانہ کے موقع پر کہا کہ 'گذشتہ 6 سالوں کے دوران مرکزی حکومت کی ناکامیوں کے خلاف کانگریس پارٹی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی'۔

انہوں نے گذشتہ 46 سالوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بیروزگاری سے متعلق اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔

کانگریس کے سینئر رہنما نے مرکزی حکومت پر زور دیا کہ وہ ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر بیروزگاری کے خاتمہ کےلیے مناسب اقدامات کرے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details